ماحول دوست نقل و حرکت کے لئے سائیکل کاعالمی دن منایا گیا

جی ایس پی پلس کے تقاضوں پر عملدرآمد میں سندھ سب سے آگے ہے: سکھدیو ہمنانی

سندھ کابینہ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کیلئے بڑے ترقیاتی اقدامات کی منظوری دے دی

ہل پارک کی تمام امینیٹی لینڈ اور عوامی املاک بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیت ہیں۔ میئر کراچی

کراچی کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کے لیے فوری ریفرنڈم کرایا جائے: پاسبان

اسلام آباد میں محرم کے دوران سیکیورٹی اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹی 20 مینز ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

کراچی(پی پی آئی)انٹرنیشنل کونسل آف کرکٹ (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کردیا، ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔آئی سی سی کی ٹیم آف دی ایئر ان 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنہوں نے 2023 کے دوران بلے بازی، باؤلنگ اور آل راؤنڈر کے طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔تاہم اس ٹیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہوسکا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھارت کے 4 زمبابوے کے 2، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، یوگینڈا اور آئرلینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔بھارت کے سوریا کمار یادیو ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، بھارت کے ہی یشاسوی جیسوال، روی بشنوئی اور ارشدیپ سنگھ بھی ٹیم میں شامل ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا اور رچرڈ این گاراوا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے فل سالٹ، ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران (وکٹ کیپر)، نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں، پی پی آئی کے مطابق یوگینڈا کے الپیش رامجانی اور آئرلینڈ کے مارک ادیر بھی آئی سی سی کی ٹیم کا حصہ ہیں۔