لخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت میر پور خاص میں ورکشاپ منعقد

میر پور خاص(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد الخدمت کمپلیکس خیابانِ یوسف میرپور خاص میں کیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق اس موقع پرمنیجرآرفن فیملی سپورٹ پروگرام پاکستان علی حیات، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام سندھ ابوریحان،سینئر منیجر پروگرامزسہیل احمد،ریجنل کوآرڈینیٹرمحمد نبیل اختر، معروف ٹرینرمحمد اطیب،ماہرتعلیم وٹرینر سنین احمدسمیت سندھ بھرکے اضلاع میں موجودفیملی سپورٹ آرگنائزرز نے شرکت کی۔تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ سال کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔۔

Next Post

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے بنگلہ دیش میں  شروع ہوگی

Tue Jan 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے 2 فروری تک بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15  رکنی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا اعلانکیا جا چکا ہے۔ دروہ بنگلہ دیش کے لئے قومی انڈر 19 ویمنز ٹیم […]