ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیرپور کے قریب مال گاڑی میں ڈکیتی،فولادی آلات لوٹ لیے

خیر پور(پی پی آئی)خیرپور کے قریب مال گاڑی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پریشر کاک توڑ کر مال گاڑی روکی اورمال گاڑی میں موجود لوہے کے آلات لوٹ لیے۔ٹرین ڈرائیور جائزہ لینے گیا تو ڈاکوؤں نے پتھراؤ کرکے بھگا دیا، متاثرہ گاڑی تاحال وہاں موجود ہے جس کی اطلاع ریلوے کنٹرول کو دے دی گئی ہے۔یہ واقعہ ٹنڈو مستی ریلوے ٹریک پر پیش آیا،ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی حد رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے،رفتار کم ہونے کی وجہ سے ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی وجہ سے مال گاڑیاں روک دی گئی ہیں، کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کو گمبٹ میں روک دیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق ایس پی ریلویز ملک عتیق نے کہا ہے کہ ٹنڈو مستی کے قریب مال گاڑی سے لوٹ مار کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرین پر پتھراؤ کی تحقیقات کررہے ہیں، ڈیڈ اسپیڈ زون میں پولیس تعینات کی گئی ہے، ایس پی ریلویز کے مطابق سیکیورٹی کی فراہمی کے بعد گاڑیوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔