ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 خودکار اسلحہ ا سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے خودکار اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتارکرلیاگیا۔ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ ٹول پلازہ اٹک کے قریب دوران تلاشی ٹیوٹا ہائی ایس سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔ترجمان کے مطابق اسلحہ میں 10 کلاشنکوف، 2 شاٹ گن، 5 عدد 30 بور پسٹل شامل ہیں، ایک بریٹا پسٹل، 33 کلاشنکوف میگزین اور شاٹ گن کے میگزین بھی برآمدہوئے ہیں۔ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ گاڑی میں سوار میانوالی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ا سمگل کر رہا تھا، گرفتار ملزم کواسلحہ سمیت قانونی کارروائی کے لئے اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا۔