ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ورلڈ بینک کاپاکستان میں سماجی تحفظ کیلئے 42 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)ورلڈ بینک نے سماجی تحفظ کے لیے 42 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔حکومت پاکستان کی اضافی فنڈنگ کے لیے عالمی بینک سے کامیاب بات چیت ہوئی،عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسین نے وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی۔ پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان سماجی تحفظ کے لیے اہم اجلاس کرائسز سے نمٹنے کے لیے ”کرسپ“ پروگرام کی منظوری دی گئی۔کرسپ پروگرام کے لیے عالمی بینک 25 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ ہو گیا، کرسپ پروگرام کا مقصد کرائسز کی صورت حال میں سماجی تحفظ بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر پسماندہ طبقہ کے لیے 17 کروڑ ڈالر کا آر اے ایم پروگرام بھی منظور ہو گیا، آر اے ایم پروگرام کے تحت پسماندہ طبقے کو چھوٹے قرض فراہم کیے جائیں گے۔