پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں، کشمیریوں سے آج یوم سیاہ منانے کی اپیل

سرینگر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور مختلف حریت تنظیموں کی طرف سے  چسپا ں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیریوں سے مقبوضہ علاقے میں بھارت کی تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کرنے اور 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ پوسٹروں میں کشمیریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جمعہ کو بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔۔مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کو ظالمانہ مذاق قرار دیتے ہوئے پوسٹروں میں کہا گیاہے کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کیا ہے۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ 26جنوری یوم جمہوریہ نہیں بلکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے یوم سیاہ ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ان پوسٹروں کو سوشل میڈیا پرشیئر کیاگیا ہے جن میں کشمیریوں سے کشمیری شہدا  کی برسیوں کے موقع پر خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی ہے۔