پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایف بی آرکا الیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے الیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے ’تاجردوست‘ موبائل ایپ تیارکرلی ہے جس کے تحت ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائیگا، اس ایپ کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آرکو موصول ہوگا۔ دکانداروں پر سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا جسے ماہانہ وصول کیا جائیگا۔ پی پی آئی کے مطابق  اس اسکیم سے اسلام آباد،کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز سے 100 ارب روپے ٹیکس آمدن متوقع ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کی جائیگی اور ملک بھرکے ریٹیلرزپرٹیکس لگائے جانے سے تقریباً 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائیگا جو ماہانہ بنیاد پراکٹھا ہوگا، اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پرٹیکس عائد کیا جائیگا۔