اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ”کریٹیو کلچرل فیئر 2024“

کراچی(پی پی آئی)کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملیراور اقراء یونیورسٹی ایئرپورٹ کیمپس نے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی، روزگار کے حصول میں رہنمائی سمیت طلبا و طالبات کو تعلیم کے حصول کے بعد ایک کامیاب انٹرپرینور بنانے کے لیے باہمی مفاہمت (ایم او یو)کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ایم او یو پر ویمن چیمبرکی بانی صدر نازلی عابد نثار اور ڈائریکٹر اقراء یونیورسٹی ایئرپورٹ کیمپس اطہر اقبال نے دستخط کیے۔اس موقع پر ویمن چیمبر کی سینئرنائب صدر افضالہ شاہین،یاسمین عارف اور ڈاکٹر طوبیٰ بھی موجود تھیں۔ کراچی ویمن چیمبر نے اقراء یونیورسٹی  کے تعاون سے طلباء کے لیے”کریٹیو کلچرل فیئر 2024“ کا اہتمام بھی کیا،جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کے قائمقام صدر ثاقب فیاض مگوں، امان اللہ پراچہ اورآصف سخی، خرم اعجاز، عابد نثار، شکیلہ نیاز سمیت دیگرنے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طلباء  و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔