علی گڑھ: کشمیری طالب علم کی پراسرار حالت میں موت

لاہور (پی پی آئی)علی گڑھ: بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کے قریب کے علاقے صحاب باغ میں ایک کشمیری طالب علم کی کرایے کے کمرے میں پراسرار حالت میں موت واقع ہو گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدنان الطاف مغلو نانامی طالب علم اے ایم یو کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں گیارویں جماعت کا طالب علم تھا۔طالب علم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا رہائشی تھا۔ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد وسیم علی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ عدنان الطاف کو آج صبح کمرے میں مردہ پایا گیا، ان کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے ہی معلوم ہو پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم کے والدین کو اطلاع دے دی گئی ہے اور وہ بیٹے کی میت لینے علی گڑھ روانہ ہو گئے ہیں۔یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلبائنے عدنان کی موت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Next Post

پنجاب حکومت کی سکھ یاتریوں کوتمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

Sun Jan 28 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے صوبے میں سکھ یاتریوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پنجاب حکومت کے تین رکنی وزارتی وفد نے اتوار کے روز ٹورنٹو میں سکھ برادری سے ملاقات میں بتایا کہ یاتریوں کی سہولت کے لئے ایک خصوصی سیاحتی پورٹل بنایا گیاہے۔سکھ […]