سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں:چنگیز جمالی

کوئٹہ(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرمیر چنگیز خان جمالی نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اورانتخابی امورپر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں اور  ان کا جوش و ولولہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی عوامی اور سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریبوں اور متوسط طبقے کے حقوق کی بات کی،یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی مقبول ترین پارٹی ہے، عوام پی پی پی کو کامیاب کرائیں گے اور بلاول بھٹو ہمارے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کون ان کا ہمدرد ہے اور کون ان سے دشمنی کرتا رہا ہے۔ چنگیز خان جمالی نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے جائز حقوق اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے  انتخابات میں اپنے قیمتی ووٹ سے پیپلز پارٹی کو بھرپور کامیابی دلائیں۔ چنگیز جمالی نے  انتخابات میں حمایت کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔