پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کویت میں نئے ویزا قوانین سے پاکستان سمیت 7 ممالک کے لوگوں کیلئے مشکلات

کویت(پی پی آئی)کویت میں دی ریزیڈنسی افیئرز ڈپارٹمنٹ نے ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد فیملی ویزا کے لیے نئے قوانین کے تحت درخواستیں وصول کرنا شروع کردیا ہے۔کویت کے 6 گورنریٹس اور مرکزی دفتر میں فیملی ویزا کے لیے بہت بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جارہی ہیں۔ نئے فیملی ویزا قوانین سے پاکستان سمیت 7 ملکوں کے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔نئے قوانین کے تحت فیملی ویزا کی درخواستیں وہ لوگ جمع کراسکیں گے جن کی ماہانہ آمدنی 800 کویتی دینار سے زیادہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہی بھی لازم ہے کہ وہ جس شعبے سے وابستہ ہیں اْن کی تعلیمی سند بھی اْسی شعبے سے تعلق رکھتی ہو۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جن ممالک پر اس حوالے سے پابندی عائد ہے اْن کے لوگوں سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں یا نہیں۔ ان میں عراق، شام، افغانستان، پاکستان، ایران، یمن اور سوڈان شامل ہیں۔