آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

لاہور(پی پی آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہیٰ کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور کی مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے لاہور نے ملزم مونس الہیٰ کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔اس سے قبل سپیشل جج سنٹرل کورٹ لاہور نے ملزم مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔مونس الٰہی متعدد مرتبہ عدالت اور ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسوں کو پس پشت ڈالتے رہے اور شامل تفتیش ہونے سے گریزاں رہے۔