آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کی تقدیر بدلنے میں انتخابات فیصلہ کن ثابت ہوں گے:جاوید لطیف

شیخوپورہ (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات فیصلہ کن ہونگے۔ این اے 115 شیخوپورہ میں ضلعی صدر استحکام پاکستان پارٹی چودھری محمد اقبال کے زیرِ اہتمام انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایک طرف محب وطن سیاسی جماعت مسلم لیگ ن اور دوسری طرف دفاعی تنصیبات اور قومی املاک پر حملہ کرنے والے ٹولوں کا مجموعہ ہے، ملک کے باشعور عوام محب وطن جماعت مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق  میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ انتخابات ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے والوں اور ملکی دفاع اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والوں کے مابین ہے جس میں انشاء   اللہ ملک کی خیر خواہ جماعت سرخرو ہوگی اور ملکی تعمیر و ترقی کا سلسلہ وہی سے شروع ہوگا جہاں 2017 کو رکا تھا۔جلسہ سے استحکام پاکستان پارٹی ضلع شیخوپورہ کے صدر چوہدری محمد اقبال  اور یاسر اقبال گوپے را نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ضلع شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی بھرپور حمایت کرے گی۔