خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کراچی میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی، مختلف مقامات پر 5 شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان کو موبائل اور نقدی سے محروم کر دیا،  پی پی آئی کے مطابق ملزمان نے جاتے جاتے 20 سالہ فیضان کو گولیاں مار دیں نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔دوسری جانب دستگیر تعلیمی باغ کے قریب ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو لوٹ لیا واردات کی سی سی ٹی ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس میں ملزمان کو ڈکیتی کے بعد بآسانی فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔