اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جے شاہ مزید ایک سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے

کراچی(پی پی آئی) جے شاہ مزید ایک سال کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کی قیادت کریں گے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے سال ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی چیئرمین شپ اس کے ارکان کے درمیان معمول کی بنیاد پر گھومتی ہے۔ بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ کی باری تھی لیکن گزشتہ سال سری لنکن بورڈ کی رضامندی سے جے شاہ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔اب ایک بار پھر سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں سری لنکا نے اپنی باری کو مزید ایک سال کے لیے قربان کرتے ہوئے جے شاہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست کی جسے رکن ممالک نے قبول کر لیا۔ اس طرح بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری 2024میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق2025میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ایشیا کپ کا ایجنڈا اس میٹنگ کا حصہ نہیں تھا اس لیے اس کے میزبان کے لیے اس پر کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین اور الیکشن کمشنر شاہ خاور کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کی۔