روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں 6 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

کراچی(پی پی آئی)نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ 6 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں، 5 سے 10 فروری تک فوج حساس علاقوں میں موجود رہے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس آگے اور رینجرز پیچھے ہوگی، فوج کوئیک ریسپانس کے طور پر ہو گی، 6 ہزارسے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔انہوں نے کہا کہ 3.3 ارب روپے اسکولوں کی مرمت کے لیے نگراں حکومت نے دیے، پولنگ اسٹیشنز پر6 ہزار سے زائدکیمرے لگائے ہیں، جو ماسٹر ڈیٹا کے ساتھ منسلک ہوں گے۔نگران وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے انعقاد پر کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے، امن اومان کی صورتحال خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خراب تھی۔احمد شاہ نے کہا کہ 5 سے 10 فروری تک فوج حساس علاقوں میں موجود رہے گی، پریزائیڈنگ افسر ان الیکشن والے دن پولنگ اسٹیشن پر ہی مقیم رہیں گے۔