سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوم یکجہتی کشمیر کل عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جا ئیگا

اسلام آباد (پی پی آئی)   یوم یکجہتی کشمیر کل اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جا ئیگاکہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ملک بھر میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ریلیاں اور مظاہرے کریں گے اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے تاکہ کشمیریوں میں نیا جذبہ بیدار کیا جاسکے جو اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔بیرون ملک تمام پاکستانی مشنز کشمیریوں کی حالت زار کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کریں گے۔قومی ذرائع ابلاغ خصوصی پروگرام نشر اور خصوصی ضمیمے شائع کریں گے جن میں یوم یکجہتی کشمیر اور غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف کئی عشروں پر محیط کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کیا جائیگا۔