سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موٹرویز پر تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار

 اسلام آباد(پی پی آئی)موٹروے پولیس کی جانب سے موٹرویز پر تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق پیر 5 فروری سے گاڑیوں کے لے ایم ٹی کا استعمال لازمی ہوگا۔  پی پی آئی کے مطابق یہ فیصلہ موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر صارفین کو سہولت دینے اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کی طرف سے ٹول پلازوں پر ری چارج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لیے صارفین اپنی گاڑی کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے ساتھ کسٹمر کیئر سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔پولیس کے مطابق 5 فروری کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔