کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند کا امکان

کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ژوب، کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدارمیں بارش کی پیشگوئی ہے، پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سردرہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، آزادکشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، ساہیوال، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور بہاولپور میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے