کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (پی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہورہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن ہونے والے ہیں اس لیے دفعہ 144 نہیں لگائی جا سکتی، اسلحہ لے جانے کے لیے دفعہ 144 لگانے کی ضرورت نہیں یہ ایک علیحدہ جرم ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر دفعہ 144 لگانی تھی تو الیکشن کمیشن خود درخواست دیتا، پنجاب حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کو کالعدم قرار دیا جائے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ میں نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 27 جنوری کو دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے لکھا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کرتا ہوں جس میں واضع بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کیسے حالات میں لگائی جاتی ہے، یہ سب کچھ کر رہے ہیں کیا ان کو اسلحہ کی نمائش کی اجازت دی جائے؟ کیا ڈی سیز کے پاس اختیار نہ رکھا جائے؟بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔