جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2024انتخابات کا سال،10 ممالک میں الیکشن ہو گئے،54ملکوں میں باقی

کراچی(پی پی آئی)2024 کو انتخابات کا سال قرار دیا جارہا ہے کہ اس برس  دنیا کے64 ممالک میں عوام نے اپنے نمائندوں کا چناؤ کرنا ہے۔امریکی میگزین ٹائم کے مطابق گویا دنیا کی کم و بیش نصف آبادی حق رائے دہی کا استعمال کرے گی۔ 2024 میں جن 64 ممالک میں انتخابات ہونے تھے، ان میں سے 10  میں 8 فروری تک انتخابات کا انعقاد ہوگیا۔اسلامی ملک آذر بائیجان کے عوام نے 7 فروری کو نیا صدر منتخب کرنے کے لیے حق رائے  دہی کا استعمال کیا جب کہ جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش میں گزشتہ ماہ 7 جنوری کو انتخابات ہوئے تھے۔اسی طرح پرتگال میں 4 فروری، کوسٹا ریکا میں بھی 4 فروری جب ایل سلواڈور میں انتخابات کا پہلا مرحلہ بھی 4 فروری کو ہوا اور وہاں دوسرا اور حتمی مرحلہ آئندہ ماہ مارچ کے آغاز میں ہوگا۔جنوبی ایشیائی ملک بھوٹان میں بھی 9 جنوری کو قومی اسمبلی کے انتخابات ہوئے تھے جب کہ تائیوان میں بھی 13 جنوری کو عوام نے ووٹ کا استعمال کیا۔ پی پی آئی کے مطابق 2024 کے آغاز سے 8 فروری تک پاکستان سمیت مجموعی طور پر 10ممالک کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں جب کہ دیگر 54 ممالک کے عوام ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔آئندہ چند ہفتوں میں بھارت میں بھی ریاستی اور راجیا سبھا کے انتخابات ہوں گے جب کہ ترکی سمیت دیگر ممالک میں بھی رواں برس انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ نومبر میں امریکا میں بھی صدارتی انتخابات ہوں گے جب کہ برطانیہ سمیت یورپین یونین پارلیمنٹ کے انتخابات بھی رواں سال ہی ہوں گے۔اسی طرح روس، اسپین، آسٹریلیا، سری لنکا، شمالی کوریا، انڈونیشیا، مالدیپ، کمبوڈیا، تیونس، الجزائر، روانڈا اور سینیگال سمیت 9 فروری سے لے کر 31 دسمبر 2024 تک مزید 54 ممالک میں انتخابات ہوں گے۔