ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مختلف شہروں میں سیاسی کارکنوں میں تصادم،20 افراد زخمی

پشاور/ٹیکسلا/گولارچی/گوجرانوالہ/مستونگ (پی پی آئی)مختلف شہروں میں سیاسی کارکنوں میں تصادم  کے دوران20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ضلع کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں این اے179، ن لیگ اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کاتبادلہ لیگی امیدوارامجدپرویز،آزادامیدوارملک مرتضیٰ رحیم کھر کے کارکنوں میں ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کرد یا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی،پولنگ کا عمل روک گیا۔ادھرگوجرانوالہ کے پی پی 66 میں پولنگ اسٹیشن کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے،تصادم کیباعث پولنگ روک دی گئی۔دوسری جانب ٹیکسلا حلقہ این اے 54 کے پولنگ اسٹیشن موہڑہ مرادو میں جھگڑا ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حامیوں میں ہاتھا پائی ہوئی، جھگڑے کی اطلاع پر اے ایس پی ٹیکسلا مس کائنات موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ادھر پشاور کے حلقہ این اے 29 پولنگ اسٹیشن پرہنگامی آرائی دیکھی گئی،پولیس کا کہنا ییکہ بڈھ بیرپولنگ بوتھ میں دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی، ہاتھا پائی ہوئی،جھگڑے کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہوا،پولیس کی مداخلت پر معاملات حل ہوگئے، پولنگ کا عمل ایک بار دوبارہ سے شروع ہو گیا۔گولارچی این اے 223 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائزھائی اسکول کی پولنگ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا،رینجرز نے وقوعہ پر پہنچ کر امن و امان خراب کرنے کے الزام میں پاکستان پپلز پارٹی کے کارکن کو تحویل میں لے لیا۔پولنگ عارضی طور پر بندہوگئی۔مستونگ میں شمس آباد پولنگ اسٹیشن پر دوگروپوں میں تصادم دیکھنے میں آیا ہے،تصادم کے باعث پولنگ عمل کچھ دیرمعطلی کے بعددوبارہ بحال ہوگیا۔