بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ووٹرز کے فیصلے کو باوقار انداز میں تسلیم کرنا چاہیے: ملالہ یوسفزئی کا تبصرہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے عام الیکشن پر پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ’میرا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ ہمیں ووٹرز کے فیصلے کو باوقار انداز میں تسلیم کرنا چاہیے۔ پی پی آئی کے مطابق‘ملالہ یوسفزئی نے جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب اپنے ’ایکس‘ اکاونٹ پر کہا کہ ’پاکستان کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ضرورت ہے، ووٹوں کی گنتی میں شفافیت اور نتائج کا احترام اس کا حصہ ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ ہمارے منتخب عہدیدار، چاہے وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، پاکستان کے عوام کے لیے جمہوریت اور خوشحالی کو ترجیح دیں گے۔‘