سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میر واعظ کے احکامات نظر بندی آئندہ جمعہ سے قبل منسوخ کئے جائیں: حریت کانفرنس

سرینگر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی ایک بار پھر سرینگر رہائش گاہ پر نظر بندی اور نماز جمعہ کے اجتماع سے روایتی خطاب کی ممانعت کو انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر اورکل جماعتی حریت کانفرنس  نے علیحدہ علیحدہ بیانات میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی قرار دیتے ہوئے میرواعظ کی بار بار گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کی ہے اور آئندہ جمعہ سے قبل نظر بندی کے احکامات کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔بیانات میں کہا گیا  ہے کہ میر واعظ کا خطبہ سننے کیلئے مقبوضہ وادی کے دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ جامع مسجدسری نگر پہنچتے ہیں لیکن انہیں وہاں نہ پاکر سخت مایوس ہوجاتے ہیں۔ بیان میں میر واعظ کی بار بار نظر بندی کامذموم سلسلہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔