کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی ٹینس اسٹار  اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں اعصام الحق نے اصغر نواز کے خلاف 7 کے مقابلے میں 8 ووٹ سے کامیابی پائی جبکہ سیکرٹری اور خزانچی کے عہدوں پر مخالف گروپ کے اْمیدوار کامیاب رہے۔ سیکرٹری کے عہدے پر کرنل ریٹائرڈ ضیا کو فتح ملی، انہوں نے 8 ووٹ لیے جبکہ انکے مدمقابل میجر ریٹائرڈ سلمان  7 ووٹ حاصل کرسکے۔ خزانچی کے عہدے پر عارف قریشی نے 9 جبکہ عمر فاروق نے 6 ووٹ حاصل کرسکے۔ پی پی آئی کے مطابق   اعصام الحق کا کہنا تھا کہ  پاکستان ٹینس کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا عزم ہے، کھیل کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،واضح رہے کہ تمام عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔