راولپنڈی(پی پی آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 کے کیسز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملہ سمیت 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔عدالت نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں اس لیے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی 13 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی رہائی کا امکان نہیں کیونکہ دونوں رہنما سائفر کیس میں سزا یافتہ ہیں۔عدالت نے سانحہ 9 مئی مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
Next Post
یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 16 فروری تک ملتوی
Sat Feb 10 , 2024
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق 9 مئی کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد […]
