ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 16 فروری تک ملتوی

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد  کی درخواستِ ضمانت پر مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی گئی۔  پی پی آئی کے مطابق   9 مئی کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے دلائل مکمل کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی جس پر عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر منصور بخاری کو دلائل کے لیے طلب کرلیا،یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ گلبرگ پولیس نے یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے۔