اسالام آباد(پی پی آئی)آٹھ فروری کو اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لئے چھ کروڑ کے قریب ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گیارہ لاکھ سے زائد الیکشن حکام نے انتخابی فرائض سرانجام دیئے۔اس کے علاوہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سات لاکھ پولیس اہلکاروں اور فوجی حکام نے الیکشن کے دن ملک بھر میں اور پولنگ سٹیشنوں کے باہر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔فافن نے غیرملکی مبصرین کیلئے Accreditation کا آسان طریقہ کار وضع کرنے پر الیکشن کمیشن کو سراہا۔
Next Post
مسلم لیگ ن قومی اسمبلی انتخابات میں تہتر نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے
Sun Feb 11 , 2024
اسالام آباد(پی پی آئی) مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے انتخابات میں تہتر نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے 265 میں سے 256 نشستوں کے اعلان کردہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے 54 […]
