بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کا نوٹس لے:سردارعتیق احمد خان

مظفرآباد(پی پی آئی) مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں دوران حراست اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کیخلاف بھارتی فورسز کے جنگی جرائم کا سنجیدگی سے نوٹس لے، پی پی آئی کے مطابق کارکنان کے وفد سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل کے واقعات کشمیریوں کی نسل کشی کی بھارتی سازش کا حصہ ہیں، ظالم مودی حکومت نے کشمیریوں کی جدو جہد کو دبانے کیلئے مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ماورائے عدالت قتل کے تمام واقعات کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کروا کران میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔