خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ناظم آبادنمبر3میں پانی کی لائن ڈالنے پرجھگڑے میں ایک شخص قتل، مقدمہ درج

کراچی(پی پی آئی)ناظم آبادنمبر3میں رات گئے جھگڑے کے دوران فائرنگ سیایک شخص کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق مقدمہ مقتول عاصم الرحمان کے بھائی نوید الرحمان کی مدعیت میں ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا، قتل کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزمان کے والد مبارک کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم مبارک بھی مقدمے میں نامزد ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلڈر کی جانب سے پانی کی لائن میں کنکشن کیلئے کھدائی کرنے پر ہوا، ملزمان کی فائرنگ سے محلے کا ہی رہائشی عاصم الرحمان جاں بحق اور اس کا بھائی نوید الرحمان زخمی ہوا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کا اپنا ساتھی شعیب بھی انہی کی فائرنگ کی زد میں آکر ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، ملزمان علاقے میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہیں، فائرنگ میں نعمان اور اویس نامی دو بھائی ملوث ہیں، نعمان اور اویس مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔