پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئے وزیراعظم کا انتخاب 4 مارچ، صدارتی الیکشن 8 مارچ کو متوقع

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کے نئے وزیراعظم کا انتخاب 4 مارچ کو متوقع ہے۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد صدارتی الیکشن 8 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب یکم مارچ جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم منتخب ہونے کیلئے ایوان میں ارکان کی کْل تعداد میں سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے۔ اسمبلی کے ارکان کی کل تعداد 336 ہے جبکہ وزیراعظم کو منتخب ہونے کیلئے 169 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری  ہے۔