کراچی(پی پی آئی)بلال کالونی پولیس نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم میں پولیس اہلکار واحد پرویز کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ چھوٹے بھائی واجد کی مدعیت میں درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق واحد پرویز پولیس سیکیورٹی زون ون میں تعینات اور سٹی کورٹ میں اے ڈی آئی جی ویسٹ کا گن مین تھا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میرا بھائی واحد پرویز حسب معمول ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلا، میں گھر کے بالکونی سے اسے جاتے ہوئے دیکھ رہا تھاکہ اچانک موٹر سائیکل پردو افراد آئے اور بھائی کو ٹارگٹ کیا۔بھائی واجد کا کہنا تھا کہ اسلحے سے پیچھے بیٹھے شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔۔
Next Post
سندھ کے ضلع مٹیاری میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت
Wed Feb 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع مٹیاری میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق پی پی ایل کو ہالہ ریجن میں 2 کنوؤں سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملے ہیں،پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج […]
