ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق عوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر تحریری معافی مانگ لی

اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق عوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے سے متعلق کیس میں تحریری معافی مانگ لی۔ استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولیس اہلکارکو تھپڑ مارنے سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت فردوس عاشق عوان نے معافی مانگتے ہوئے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروایا جبکہ متاثرہ پولیس اہلکار کی جانب سے بھی تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے استفسار کیا کہ آپ کون ہوتی ہیں قانون ہاتھ میں لینے والی؟ ہم آپ سے تھپڑ مارنے کی توقع نہیں رکھتے تھے،  پی پی آئی کے مطابق فردوس عاشق نے کہا کہ جوا ہوا غلط ہوا میں اس پر معافی مانگتی ہوں۔دو رکنی بینچ کی جانب سے بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن آج کی سماعت کا حکم نامہ بعد میں جاری کرے گا۔