ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سندھ پنجاب سرحدی گاؤں سے 3افراد اغوا،بازیابی کیلئے آپریشن شروع

اوباڑو(پی پی آئی)بالائی سندھ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے پی پی آئی کے مطابق مزید 3 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے  گاؤں گہرام خان گرگیج کے تین افراد کو اغوا کرلیا اور کچے کی سمت فرار ہو گئے، پی پی آئی کے مطابق  اوباڑو تحصیل سے ایک ہفتے کے دوران اغوا ہونے والوں کی تعداد 09 ہوگئی ہے۔ورثا کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے تینوں افراد کو اغواکرکے کچے کا رخ کیا ہے، مغویوں کی جان کو خطرہ ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقع سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے ماچھکہ تھانہ کی حدود میں پیش آیا ہے، مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔