ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پنجاب میں سخت گیر گورنر لانے کا فیصلہ،رانا ثنا اللہ کا نام زیرغور

لاہور(پی پی آئی) حکومت سازی کے بعدمسلم لیگ ن نے پنجاب میں سخت گیر گورنر لانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کیلئے رانا ثنا اللہ کا نام زیر غور ہے، رانا ثنا اللہ کو ضمنی الیکشن نہ لڑوایا گیا تو گورنر پنجاب کے منصب پر لایا جائے گا، رانا ثنا اللہ کو گورنر پنجاب کے منصب پر لانے کا مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہوگا۔ پی پی آئی کے مطابق  لیگی رہنماؤں کی رائے ہے کہ بلیغ الرحمن نرم مزاج ہونے کے باعث آئندہ سیٹ اپ کیلئے موزوں نہیں، پنجاب میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار شخص کوبطور گورنر پنجاب تعینات کیا جائے، کوشش کی جائے کہ وفاق میں اتحاد کی بنیاد پر کسی اتحادی جماعت کو گورنر پنجاب کا عہدہ نہ دیا جائے۔