ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد کا سب سے زیادہ فائدہ فضل الرحمٰن نے اٹھایا: فیصل کنڈی

اسلام آباد(پی پی آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اٹھایا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کل اسلام آباد میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی، جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کا ملاپ ہوا، اب دیکھنا ہے کہ جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے کارکن کیا کرتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر مولانا ہارے ہیں تو ان کا مینڈیٹ کس نے چوری کیا؟ فضل الرحمٰن بتائیں ہمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے کس کے کہنے پر نکالا گیا۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاست سے مولانا صاحب جا نہیں آ رہے ہیں، سب مزے لینے کے بعد فضل الرحمٰن کی جانب سے ان باتوں کا کیا فائدہ؟ تحریک عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ مولانا فضل الرحمٰن کو ملا، وہ کہہ دیتے اور تحریک عدم اعتماد کا ساتھ نہ دیتے۔