اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اسٹینڈرڈز کوالٹی کنٹرول اتھارٹی بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے وفاقی حکومت نے اتھارٹی کے ڈی جی سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔ اسٹیٹ اون انٹرپرائزز (ایس او ای) ایکٹ کی منظوری کے بعد اس پر مزید کارروائی ضروری سمجھی جارہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پی ایس کیو سی اے پر اسٹیٹ اون انٹرپرائزز (ایس او ای) ایکٹ کے نفاذ کی سمری سی سی ایل سی کو بھجوائی جا چکی ہے۔ قانون و انصاف ڈویژن کی رائے کے بعد یہ سمری کابینہ کو بغرض منظوری بھیجی جائے گی۔