سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے آٹھ اضلاع میں حکام نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ وادی کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، کپواڑہ اور گاندربل اورجموں خطے کے رام بن،ڈوڈہ، کشتواڑاور پونچھ اضلاع میں اگلے 24گھنٹے کے دوران برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بیان میں ان علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پر خطر علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔