کراچی(پی پی آئی) لالی ووڈ کی فلم “ٹیکسالی گیٹ” پاکستانی سینماؤں میں ریلیز کر دی گئی۔ ریلیز ہونے والی لالی ووڈ فلم ٹیکسالی گیٹ کی کاسٹ میں اداکار یاسر حسین، عائشہ عمر، نئیر اعجاز اور عفت رحیم سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، پی پی آئی کے مطابق فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ ہیں اور فلم کو منفرد انداز میں تیار کیا گیا ہے، ابوعلیحہ اس سے قبل فلم جاوید اقبال دی ان ٹولڈ سٹوری بھی بنا چکے ہیں۔ “ٹیکسالی گیٹ” نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی فلم ٹیکسالی گیٹ بھی منفرد کہانی کی فلم ہے جسے بڑے ہی بولڈ انداز میں بنایا گیا ہے، فلم میں اندرون لاہورکی کہانی کو نمایاں کیا گیا ہے۔