لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹربیونل میں 9ججز کی تقرری سے انکار

لاہور(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9 ججز کو بطور ٹریبونل تعینات کرنے کے لیے نام مانگ لیے، لاہور ہائیکورٹ نے انکارکرتے ہوئے صرف دو ججز کے نام ارسال کئے۔الیکشن قوانین کے مطابق الیکشن کاعمل مکمل ہونے کے بعد جب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے اور مخالف امیدوار کو اگر اس پر تحفظات ہوں تو وہ الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتا ہے۔ماضی میں ریٹائرڈ سیشن ججز پر مشتمل ٹربیونل تشکیل دئیے جاتے تھے، اس بار الیکشن ایکٹ میں ترامیم کرکے ہائیکورٹ س کے حاضر سروس ججز پر مشتمل ٹربیونل تشکیل دینے کی ترمیم کرلی گئی۔الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ سے 9 ججز کو بطور ٹربیونل تعینات کرنے کے لیے نام مانگے تھے، لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کمی، زیر التوا کیسز میں اضافہ کے باعث انکار کرتے ہوئے2ججز کے نام ارسال کئے۔لاہورہائیکورٹ کے مراسلے کے مطابق دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس سلطان تنویر بطور ٹربیونل جج فرائض سر انجام دیں گے۔

Next Post

خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مستعفی

Tue Feb 20 , 2024
 پشاور (پی پی آئی) ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید آصف جلال نے استعفیٰ دے دیا۔ پی پی آئی کے مطابق  سید آصف جلال نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری قانون کو بھجوا دیا، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمود شاہ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔