پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف بھی سرگرم

لاہور(پی پی آئی) پنجاب میں حکومت سازی کیلئے  پاکستان تحریک انصاف بھی سرگرم عمل ہے اور اس نے بھی آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال نے آزاد امیدواروں سے رابطے کیے ہیں،  پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے علاوہ دوسرے آزاد امیدواروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے،کئی آزاد امیدواران نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد پر تحفظات کا اظہار کردیا، کچھ آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے،کچھ امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے حوالے سے سوچنے کا وقت مانگ لیا،تاخیر سے نوٹیفائی ہونیوالے امیدواروں نے تاحال سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے بھی آزاد امیدواران کی ضرورت ہے۔

Next Post

پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور

Wed Feb 21 , 2024
پشاور(پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد نے […]