خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی پی پی کے امیدواراویس قادرشاہ نے سپیکرسندھ اسمبلی کے عہدے کاحلف اٹھالیا

ٓٓاسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سید اویس قادر شاہ نے آج(اتوار) سندھ اسمبلی کے بارہویں سپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔رائے شماری سبکدوش ہونے والے سپیکر آغا سراج درانی کے زیر صدارت اسمبلی کے اجلاس میں ہوئی۔سید اویس قادر شاہ نے ایک سو سینتالیس میں سے ایک سو گیارہ ووٹ حاصل کئے جبکہ ایم کیوایم کی نامزد امیدوار صوفیہ شاہ کو چھتیس ووٹ ملے۔بعد میں اویس شاہ نے سپیکر کی حیثیت سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک عظیم تاریخ رکھنے والی سندھ اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔انہوں نے اعتماد کااظہار کرنے پر پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سندھ کے عوام اور اپنے حلقے کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اسمبلی میں نمائندگی کیلئے منتخب کیا۔اویس شاہ اب ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے رائے شماری کرائیں گے جس کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سے انتھونی نوید اور ایم کیوایم پاکستان کی طرف سے راشد خان نامزد امیدوار ہیں۔