پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مستونگ، زیارت، کان مہترزئی، شیلا باغ میں بارش اور برفباری

کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ گیس پریشر میں کمی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ، زیارت، کان مہترزئی، شیلا باغ اور دیگر علاقوں میں میں بارش اور برفباری ہوئی۔برف باری کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ، مستونگ، شیلاباغ، خانوزئی اور کان مہترزئی کی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا جب کہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے شاہراہوں پر نمک کے چھڑکاؤ کے علاوہ گریڈرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بارش اور برف باری کے باعث صوبے بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔