پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی ڈالر بانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے لگی:بلوم برگ کا انکشاف

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے ڈالر بانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے لگی۔ بلوم برگ رپورٹ کے مطابق سیاسی بے یقینی ختم ہونے سے پاکستانی ڈالر بانڈ اچھا ہوگیا،پاکستان کے ڈالر بانڈ کا ریٹ مارکیٹ کے ریٹ سے زیادہ ہے، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔ بینک آف امریکہ کیمطابق پاکستان کے ڈالر بانڈ کا ریٹ مارکیٹ کے ریٹ سے زیادہ ہے،بینک آف امریکہ نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھا کر ہیوی ویٹ کردیا، پی پی آئی کے مطابق رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ پالیسی خدشات گزشتہ برس جیسے  ہی ہیں، آئی ایم ایف معاہدے سے وہ بھی ختم ہونگے،بتایا ہے کہ پاکستان کے 2026 بانڈ کی خریداری 83 ڈالر کا ہدف کے ساتھ کر رہے ہیں، پاکستان کے 2026 بانڈ کا ریٹ ابھی 77 ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں میچور ہونے والے 1 ارب ڈالر کی ادائیگی سے اعتماد مزید بڑھاے گا،اپریل کی ادائیگی سے پاکستانی بانڈ کی خریداری مزید بڑھے گی۔نیا آئی ایم ایف پروگرام اعتماد بڑھائے گا،پاکستانی بانڈ کی قیمت ایس اینڈ پی کی ریٹنگ کی بہتری کی امید بھی بڑھ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کی نظریں البتہ کابینہ کے انتخاب پر رہیں گی،کابینہ اراکین کی آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کی صلاحیت پر نظریں رہیں گی۔