پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احتجاج، توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، فیصل جاوید، اسد عمر بری

اسلام آباد(پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عمران خان سمیت دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی، اسدعمر، فیصل جاوید اور دیگر کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا ہے،ملزموں کیخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمہ تھانہ ترنول میں درج تھا۔ عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے 249-A کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائرکی گئیں، مقدمہ میں ملزموں کو سزا نہیں سنائی جاسکتی اس لئے مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے،فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی، اسدعمر، راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواستیں منظورکی جاتی ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ علی نواز اعوان، فیصل جاوید، عابد حسین  اور ظہیرخان کی بریت کی درخواستیں بھی منظورکی جاتی ہیں، ملزم اسد عمر، علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں وہ مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان نے جان بوجھ کر جی ٹی روڈ کو بلاک کیا۔ عدالت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن منظرعام پر نہیں آیا، ایس ایچ او تھانہ ترنول مدعی مقدمہ ہے، پولیس افسر کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، 11 گواہان چالان میں شامل تھے، ایک بھی بیان ریکارڈ کرانے عدالت نہیں آیا۔