ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایس ایل میچز میں کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی: ٹریفک پولیس

کراچی(پی پی آئی)کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں ہونے والے پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے میچز میں کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی۔۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز کے دوران کوئی بھی سڑک ٹریفک کے لیے بند نہیں ہوگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ میچ دیکھنے آنے والے شائقین چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔ میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کا سہراب گوٹھ سے نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر کی طرف داخلہ بند ہوگا۔ پی پی آئی کے مطابق پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ کی طرف اور کارساز سے اسٹیڈیم، ملینئم شاپنگ مال سے نیو ٹاؤن کی طرف بھی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔پی ایس ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر کی طرف بھی ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔