ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی 17نشستوں کے ساتھ سرفہرست، ن لیگ کا دوسرا نمبر

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی 17 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر پرہے۔بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 16 جبکہ جمعیت علمااسلام 12 ارکان کے ساتھ تیسرے نمبر

 پر ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی 5، نیشنل پارٹی کے 4،عوامی نیشنل پارٹی کی 3 نشستیں، بلوچستان نیشنل پارٹی،جماعت اسلامی، عوامی اور حق دو تحریک کے 1،1 رکن اسمبلی میں پہنچے ہیں جبکہ 1 آزاد رکن ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پی بی 7،پی بی14اورپی بی21 کے نتائج روک دئیے گئے،تینوں حلقوں کے نتائج الیکشن ٹریبونل میں زیر سماعت ہیں۔سردار اختر مینگل صوبائی اسمبلی کی بجائے قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھیں گے اور جام کمال بھی صوبائی اسمبلی کی بجائے قومی اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔