ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعظم سواتی کے خلاف درج 5 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع

اسلام آباد(پی پی آئی)ا سٹیٹ کونسل نے اعظم سواتی کے خلاف درج 5 مقدمات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت  اسٹیٹ کونسل نے اعظم سواتی کے خلاف درج پانچ مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف دو مقدمات وفاقی پولیس، تین مقدمات ایف آئی اے میں درج ہیں، ایف آئی اے کے تینوں مقدمات سائبر کرائم سے متعلق ہیں، ایف آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت منظور ہے جبکہ ایک مقدمہ میں ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔اس موقع پر وکیل درخواست گزار نے نیب کے کیسز کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلات طلب کر لیں۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید سماعت 13 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی۔