ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین بنیادی انسانی حقوق سے محروم

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، 76 برسوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد خواتین بھارتی بربریت کا نشانہ بنی ہیں، 27 اکتوبر 1947 سے لے کر اب تک بھارت نے قابض علاقے کے چپے چپے پر ظلم و جبر کے جو پہاڑ توڑے ہیں تاریخ میں ایسی مثال کہیں نہیں مل رہی۔ پی پی آئی کے مطابق مقبوضہ جموں کے علاقوں میں اکتوبر 1947کے آخری اور نومبر1947 کے پہلے ہفتے میں ڈھائی لاکھ سے زائد جو مسلمان شہید کیے گئے ان میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی، 90کی دہائی میں بھارتی ظلم و جبر اپنی آخری حدوں کو چھو رہا تھا تو خواتین کو سب سے زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں پیلٹ گن سے اندھا بھی کیا گیا۔گزشتہ 34 برسوں کے دوران بھارت نے 96 ہزار 290 کشمیری شہری شہید کیے ہیں جس کی وجہ سے 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں اور 11 ہزار 263 خواتین پر جنسی حملے کیے گئے۔