پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن سنی اتحاد نے احتجاج کرتے ہوئے شور شرابا کیا۔ اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران، اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرکے نعرے لگائے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ انتیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔پنجاب اسمبلی میں ایک جانب خواتین، اقلیتوں کی 24 نشستوں پر ن لیگی ارکین نے حلف اٹھا لیا، تو دوسری جانب اپوزیشن سنی اتحاد نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سر پر اٹھا لیا۔پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کھڑے ہوگئے۔ایوان کا ماحول خراب ہونے پر اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ معزز ممبران سے درخواست ہے اپنی بینچز پر جائیں، اپنے بینچز پر جائیں، ڈائس کے سامنے سے چلے جائیں۔اسپیکر نے کہا کہ اپوزیشن ممبران اپنی سائیڈ پر جا کر جو مرضی چاہے کریں۔ پی پی آئی کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل احتجاج کرنا چاہتی ہے تو کرے ان کا حق ہے۔انھوں نے کہا کہ جمعہ کی وجہ سے اجلاس جلدی بلایا گیا، ممبرز کی آسانی کیلئے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا۔
Next Post
جوڈو مقابلے کے دوران زخمی خاتون کھلاڑی فضا شیر علی انتقال کر گئی
Fri Mar 8 , 2024
پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخواہ میں خاتون کھلاڑی فضا شیر علی جوڈو مقابلے کے دوران زخمی ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں جاری ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی 44 کلو کیٹیگری مقابلے کے دوران فضا شیر علی کے سر پر چوٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئی […]
